جنوبی امریکا کے ملک پرو میں شدید بارشوں اور سیلاب سے مختلف حادثات کے دوران 11افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے ۔
حکام کے مطابق پرو میں دو دہائیوں کی شدید ترین گرمی اور بد ترین سیلاب کا سامنا ہے۔ سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے
پیمانے پر تباہی پھیلا دی ہے، 5سو سے زائد مکانات، درجنوں سڑکیں اور شاہراہیں تباہ ہو گئی ہیں۔
لوگ اپنی مدد آپ کے تحت کاموں میں مصروف ہیں،4روز کے دوران مختلف حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 11ہو گئی ہے۔ جب کہ 5ہزار سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں